اسلام ٹائمز۔ ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے چیف پراسیکیوٹر نے غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو و معزول اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے خلاف غاصب صہیونی رژیم کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اس بارے ریمارکس دیتے ہوئے دی ہیگ کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق اسرائیل کی اپیل واپس لے لی جائے۔
واضح رہے کہ ہیگ کی عالمی عدالت نے 8 روز قبل غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور معزول اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جس پر نظر ثانی کے لئے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے چند روز قبل درخواست دائر کی گئی تھی۔