0
Saturday 30 Nov 2024 22:35
روسی اور شامی جنگی طیاروں کی دہشت گرد عناصر پر زبردست بمباری

شام میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی انجام دینے کے لئے فوج تیار

شام میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی انجام دینے کے لئے فوج تیار
اسلام ٹائمز۔ شامی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ حلب میں دہشت گردوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور شامی مسلح افواج اس شہر سے دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے جوابی حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، شامی فوج نے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ملک کے شمال میں واقع حلب شہر کی صورت حال کے بارے میں اپنے تازہ ترین بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہزاروں غیر ملکی دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے وسیع پیمانے پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کا یہ حملہ حلب اور ادلب جیسے 2 محاذوں سے وسیع پیمانے پر کیا گيا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری مسلح افواج مسلح دہشت گردوں کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے 100 کلومیٹر سے زیادہ طویل علاقے میں شدید جنگ میں مصروف ہیں۔ جس کے دوران  ہمارے متعدد فوجی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بڑی تعداد اور متعدد محاذوں کی وجہ سے ہماری مسلح افواج کو دوبارہ فوجی آرائش کی ضرورت پڑی۔ مسلح افواج کو دوبارہ منظم کرنے کا ایک مقصد دہشت گردوں کے خلاف جوابی حملے کی تیاری ہے۔ اس بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ شمالی سرحدوں سے مسلسل دہشت گردوں کی آمد اور ان کی وسیع پیمانے پر فوجی اور تکنیکی مدد کی وجہ سے وہ دہشت گرد، حلب کے متعدد محلوں میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم شامی فوج اس وجہ سے ابھی تک حلب میں مضبوط پوزیشن بنانے میں کامیاب نہيں ہو پائی ہے اور شام کی فوج حلب کے عوام کی سلامتی کے لئے تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرے گی۔

شامی فوج نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور انہیں نکال باہر کرنے اور حلب اور اس کے نواحی علاقوں پر دوبارہ حکومتی کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور حلب پر مکمل کنٹرول کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔ شمالی شام میں مسلح دہشت گرد گروہوں نے جمعہ کے روز حلب کے مشرق سے اس شہر پر حملہ کیا۔ دہشت گرد گروہوں سے وابستہ میڈیا نے ایسی ویڈیوز اور تصاویر شائع کی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے حلب شہر کے مغرب اور مرکز پر قبضہ کر لیا ہے۔

دہشت گردوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ادلب کے جنوب میں واقع  فوجی ہوائی اڈے "ابوالضھور" پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ شام کے 2 فوجی ذرائع نے ہفتے کے روز روئٹرز کو بتایا کہ روسی اور شامی جنگی طیاروں نے حلب شہر میں داخل ہونے والے دہشت گرد عناصر پر بمباری کی۔
خبر کا کوڈ : 1175868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش