QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حامی نہیں، فضل الرحمان

30 Nov 2024 00:09

رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے، دھاندلی سے پاک دوبارہ الیکشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج جمہوریت کے منافی ہے، لیکن ناگزیر حالات میں لگایا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی مسئلے کا حل نہیں، مسلح گروہوں کے ہاتھوں میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے۔ رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے، دھاندلی سے پاک دوبارہ الیکشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج جمہوریت کے منافی ہے، لیکن ناگزیر حالات میں لگایا جا سکتا ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کوئی حکومت نہیں، دونوں صوبوں میں افرا تفری ہے انارکی ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ جلسہ کرنا احتجاج کرنا اپنے لیے حق سمجھتا ہوں دوسروں کے لیے بھی، پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے، وہ بھی اپنے طرز عمل پر غور کرے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کارکن مخلص ہوتا ہے تو وہ قیادت کے کہنے پر چلتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1175661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175661/خیبر-پختونخوا-میں-گورنر-راج-لگانے-کے-حامی-نہیں-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com