0
Friday 29 Nov 2024 23:42

پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک کا یومیہ 190 ارب نقصان کیا، جام کمال

پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک کا یومیہ 190 ارب نقصان کیا، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیر تجارت جام کمال نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی پابندیوں کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک کا یومیہ 190 ارب روپیکا  نقصان کیا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے سبسڈیز اور نئے ایکسپورٹ زونز پر پابندیوں کے باوجود پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے ملکی معیشت کو یومیہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، اکنامک ایکٹیویٹیز کو چاہے آپ اسٹاک ایکسچینج لے لیں، ایکسپورٹس لے لیں، ٹرانزٹ، پروڈکشن، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر شامل ہیں  آئے روز دکانوں، مارکیٹس کی بندش سے مزدور بھی متاثر ہوتے ہیں، مشکلات کے باوجود گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملک میں کامیاب ایونٹس ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1175654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش