QR CodeQR Code

بشریٰ بی بی، پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، شیخ وقاص اکرم

29 Nov 2024 23:19

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں، جو اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کہنے سے کوئی فتنہ نہیں ہوجاتا، کونسا قانون کہتا ہے پر امن احتجاج کی اجازت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں، جو اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کہنے سے کوئی فتنہ نہیں ہوجاتا، کونسا قانون کہتا ہے پرامن احتجاج کی اجازت نہیں، فتنہ وہ ہے جو پر امن لوگوں کی جان لیتا ہے۔ پی ٹی آئی راہنما نے مزید کہا کہ احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے، سیکڑوں لاپتا ہیں، اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکاروں کی شہادت میں تحریک انصاف کا کوئی ہاتھ نہیں، تحقیقات کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 1175653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175653/بشری-بی-پارٹی-قیادت-میں-کوئی-اختلاف-نہیں-شیخ-وقاص-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com