0
Friday 29 Nov 2024 23:31

عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حلب یونیورسٹی پر حملہ، 4 طلباء شہید

عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حلب یونیورسٹی پر حملہ، 4 طلباء شہید
اسلام ٹائمز۔ شامی حکومت کے خلاف برسر پیکار عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے آج حلب یونیورسٹی کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق حلب یونیورسٹی پر ہونے والے دہشتگردوں کے آرٹلری حملے میں کم از کم 4 طالب علم شہید ہوئے ہیں۔ قبل ازیں شامی ریڈیو نے حلب یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے زمینی حملے کی خبر دی تھی جسے بظاہر پسپا کر دیا گیا تھا۔

ادھر عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ساتھ منسلک ''شام مخالف مسلح اپوزیشن ملٹری آپریشنز'' نامی تنظیم نے بھی خان طومان، زیتان، معردبسہ اور برنہ نامی علاقوں سمیت حلب کے گرد نواح میں واقع متعدد علمی و تحقیقاتی مراکز پر اپنے کنٹرول کا دعوی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1175652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش