QR CodeQR Code

کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار

29 Nov 2024 23:20

نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کی درخواست پر 5 دسمبر 2024 کو سماعت ہوگی ، کے ای نے صارفین کو 46 کروڑ 10 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا کی من و عن منظوری پر کے ای صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار ہوگیا ، جس سے صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے صارفین کو اکتوبر میں 46 کروڑ 10 لاکھ روپے کی اضافی وصولی کی واپس کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ جس کے تحت کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 27 پیسے فی یونٹ کی کمی بنے گی، اس سلسلے میں اکتوبر2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کی درخواست پر 5 دسمبر 2024 کو سماعت ہوگی ، کے ای نے صارفین کو 46 کروڑ 10 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا کی من و عن منظوری پر کے ای صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

خیال رہے حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ونٹر پیکج متعارف کرایا گیا ہے، ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی، جس میں گھریلو صارفین کو کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یعنی 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔ پیکج کے تحت گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ استعمال پر 26 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کوبجلی کےکم سےکم اضافی استعمال پر 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1175645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175645/کے-الیکٹرک-صارفین-کو-اضافی-وصولیاں-واپس-کرنے-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com