الیکشن ایکٹ 2024ء میں ترمیم کیخلاف درخواستیں 4 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
29 Nov 2024 23:06
الیکشن ایکٹ 2024ء میں ترمیم کیخلاف درخواستیں 4 دسمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔ درخواستیں چیئرمین پی ٹی آئی، ممبر پاکستان بار اشتیاق احمد نے دائر کر رکھی ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی کا معاملہ، الیکشن ایکٹ 2024ء میں ترمیم کیخلاف درخواستیں 4 دسمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔ درخواستیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، ممبر پاکستان بار اشتیاق احمد نے دائر کر رکھی ہیں، رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔ عدالت نے درخواستیں اور اعتراضات کیخلاف اپیلیں ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی ہیں، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1175644