QR CodeQR Code

نیویارک میں فلسطین کے حامی 25 احتجاجی مظاہرین گرفتار

29 Nov 2024 23:13

امریکی میڈیا نے نیو یارک میں فلسطین کے حق میں احتجاج کرنیوالے 25 احتجاجی مظاہرین کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے


اسلام ٹائمز۔ امریکی چینل اے بی سی نیوز نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک پولیس نے فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے 25 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس بارے امریکی میڈیا نے دعوی کیا کہ فلسطین کے حامی احتجاجی مظاہرین نے اس سڑک کو مسدود کر رکھا تھا جس پر شکرانے کے روز (Thanksgiving day) کی تقریبات منعقد ہونا تھیں۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی احتجاجی مظاہرین نے مذکورہ مقام پر دھرنا دے رکھا تھا اور وہ فلسطین کی آزادی کے لئے نعرے لگا رہے تھے۔ امریکی میڈیا نے لکھا کہ احتجاجی مظاہرین نے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ''نسل کشی کا جشن نہ مناؤ'' اور ''اسلحہ جاتی پابندیاں، ابھی اور اسی وقت!'' جیسی عبارتیں تحریر تھیں۔ گرفتار شدہ احتجاجی مظاہرین پر عائد کئے گئے الزامات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کے حامی امریکی احتجاجی مظاہرین مذموم امریکی حکومت کی جانب سے جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی اندھی حمایت کے خلاف گذشتہ 2 سالوں سے نیویارک کی 55 ویسٹ نامی سڑک پر احتجاجی مظاہرے کر اور دھرنا دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1175642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175642/نیویارک-میں-فلسطین-کے-حامی-25-احتجاجی-مظاہرین-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com