QR CodeQR Code

ایرانیوں کیساتھ دوٹوک گفتگو کی ہے، اینریکے مورا کا دعوی

29 Nov 2024 22:45

یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ نے مختلف موضوعات پر ایرانی سفارتکاروں کیساتھ ''دوٹوک'' گفتگو کا دعوی کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ اینریکے مورا نے ایرانی سفارتکاروں کے ساتھ ایرانی جوہری پروگرام سمیت مختلف موضوعات پر ''دو ٹوک'' گفتگو کا دعوی کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اینریکے مورا نے ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی اور ایرانی وزارت خارجہ میں قانونی مشیر کاظم غریب آبادی کے ساتھ کھلی گفتگو کا دعوی کیا ہے۔ اپنے پیغام میں یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری خارجہ کا لکھنا تھا کہ میں نے ایران کی جانب سے روس کو ملنے والی فوجی امداد کہ جسے روک دیا جانا چاہیئے، جوہری مسئلے کہ جس کے سفارتی راہ حل کی ضرورت ہے، خطے کی سطح پر تناؤ کہ جس میں اضافے کو روکنا سبھی فریقوں کے لئے اہم ہے اور انسانی حقوق پر ایرانی وزیر خارجہ کے سیکرٹریز تخت روانچی اور غریب آبادی کے ساتھ دو ٹوک گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرائنی جنگ میں روس کی مدد پر مبنی بے بنیاد یورپی الزامات کو نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے قبل ازیں بارہا مسترد کیا جا چکا ہے بلکہ ماسکو نے بھی روس کو ایران کی اسلحہ جاتی امداد کے یوکرائنی جنگ میں استعمال کی پرزور تردید کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1175637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175637/ایرانیوں-کیساتھ-دوٹوک-گفتگو-کی-ہے-اینریکے-مورا-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com