حسن ابدال، پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کیخلاف 20 مقدمات درج، 700 گرفتار کارکن عدالت پیش
29 Nov 2024 22:11
حسن ابدال میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف درج ایف آئی آر میں بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت مرکزی قائدین و ممبران اسمبلی شامل ہیں۔ درج مقدمات میں پی ٹی آئی کی تمام ضلعی قیادت اور 20 ہزار سے زائد کارکنان بھی شامل ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کے 10 مختلف تھانوں میں 20 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ ایف آئی آر میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین و ممبران اسمبلی شامل ہیں۔ درج مقدمات میں پی ٹی آئی کی تمام ضلعی قیادت اور 20 ہزار سے زائد کارکنان بھی شامل ہیں۔ 700 سے زائد گرفتار کارکنان کو دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ 300 سے زائد ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ عدالت نے 350 سے زائد ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175633