اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی نہیں سمجھتا، لیکن پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی بننا پڑے گا، کے پی میں حالات خراب ہیں لیکن پی ٹی آئی صرف اسلام آباد پر چڑھائی میں مصروف رہی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ کے پی کے میں حالات خراب ہیں لیکن اس کے باوجود میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی جب صوبے میں توجہ نہیں دے گی تو وفاقی حکومت کیا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ 26ویں ترمیم میں انکی کون سی بات نہیں مانی گئی، مولانا نے جو شقیں دیں وہ شامل ہیں۔