QR CodeQR Code

پی ٹی آئی احتجاج میں شریک گلگت بلتستان کے 4 افراد لاپتہ ہیں، کاظم میثم

29 Nov 2024 17:19

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم کا وزیر داخلہ گلگت بلتستان سے رابطہ، اسلام آباد احتجاج کے دوران لاپتہ کچورا کے نوجوان شاکر حسین اور دیگر جوانوں کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم کا وزیر داخلہ گلگت بلتستان سے رابطہ، اسلام آباد احتجاج کے دوران لاپتہ کچورا کے نوجوان شاکر حسین اور دیگر جوانوں کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ شاکر حسین پی ٹی آئی کا کارکن اور تین روز قبل پشاور سے اسلام آباد مارچ کے نکلا تھا، تب سے اب تک رابطے میں نہیں ہے۔ چلاس سے تعلق رکھنے والا عزت علی شاہ، انوارللہ اور شاہ ولی اللہ بھی ڈی چوک سانحے کے بعد مسنگ ہیں۔ ہوم منسٹر شمس لون نے شاکر حسین اور دیگر کی بازیابی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے حکومتی سطح پر رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا لاپتہ جوانوں کی فیملیز پریشان نہ ہوں، ہم انکا سراغ لگانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1175596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175596/پی-ٹی-آئی-احتجاج-میں-شریک-گلگت-بلتستان-کے-4-افراد-لاپتہ-ہیں-کاظم-میثم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com