اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم کو عالمی برادری نظر انداز نہیں کرسکتی۔ جاری کئے گئے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لئے حمایت جاری رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کی آزادی اور امن کی حمایت کرتا ہے، اقوامِ متحدہ کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔