0
Friday 29 Nov 2024 16:26

عمر ایوب کا مظاہرین پر فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

عمر ایوب کا مظاہرین پر فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد میں مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔  پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے چیف جسٹس پاکستان سے اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک پر پُرامن مظاہرین کو شہید کیا گیا، اس معاملے کی مکمل جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ ڈی چوک پر آپریشن شروع ہونے کے بعد پارٹی قیادت کے بھاگنے کے سوال پر عمر ایوب نے کہا کہ میں، امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی آخری لمحات تک اسلام آباد میں موجود تھے مگر اسنائپرز کی جانب سے فائرنگ شروع ہونے کے بعد واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1175585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش