QR CodeQR Code

جو کچھ ہوا، آگے کیا کرنا ہے، سب اسمبلی میں بتاؤں گا، علی امین گنڈاپور

29 Nov 2024 16:16

ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں پروپیگنڈا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی۔ ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں پروپیگنڈا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، جو کچھ ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب خطاب میں بتاؤں گا۔


خبر کا کوڈ: 1175584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175584/جو-کچھ-ہوا-آگے-کیا-کرنا-ہے-سب-اسمبلی-میں-بتاؤں-گا-علی-امین-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com