0
Friday 29 Nov 2024 16:09

پنجاب کی تمام جیلوں میں ماہرین نفسیات تعینات

پنجاب کی تمام جیلوں میں ماہرین نفسیات تعینات
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جیل اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب بھر کی جیلوں میں سینئر اور جونیئر سائیکالوجسٹ (ماہرین نفسیات) تعینات کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے کی ہر جیل میں ذہنی صحت کا مرکز قائم کیا جائے گا، کسی بھی قیدی کی جیل میں آمد کے 24 گھنٹے کے اندر اندر ماہر نفسیات قیدی کا معائنہ کرے گا۔ پنجاب کی تمام جیلوں میں تعینات کیے جانے والے ماہرین نفسیات ہر قیدی کے جرم، مجرمانہ تاریخ اور شخصیت کے مطابق کیٹیگری کا تعین کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، ذہنی تناؤ کے شکار قیدیوں سے بہتر رویے کے لیے جیل عملے کی تربیت بھی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1175583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش