اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ معطل کر دیا
29 Nov 2024 16:02
عدالت نے مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قرار دیا کہ مطیع اللہ جان کو عدالتی ریمانڈ پر تصور کیا جائے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بینچ نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کی معطلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ مطیع اللہ جان کے وکلاء ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 1175581