اسلام ٹائمز۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ ابھی کچھ ہی دیر قبل مغربی کنارے میں واقع اسرائیلی کالونی "آریل" میں ایک فدائی حملہ ہوا جس میں کم از کم 9 صیہونی آباد کار زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے فوری بعد اسرائیل کے سیکورٹی اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ میڈیا کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت نازک ہے۔ حملہ کرنے والے فدائی کو اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ اس واقعے کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے کہا کہ فدائی حملہ کرنے والا شخص فلسطینی تھا۔