0
Friday 29 Nov 2024 12:49

نیتن یاہو کے بارے میں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل کریںگے، بیلجیم

نیتن یاہو کے بارے میں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل کریںگے، بیلجیم
اسلام ٹائمز۔ بلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم پر عمل کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق مطابق بلجیئم کے وزیر اعظم الیکزنڈر ڈی کرو نے کہا ہے کہ بلیجیئم اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ بلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر وہ شخص ہمارے ملک میں آتا ہے تو اس کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بلجیئم کی نگاہ میں یہ بات بہت اہم ہے کہ بڑے جرائم پر سزا دی جائے۔ بلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ عدل و انصاف کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر گزشتہ جمعرات کو صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کی گرفتاری کا حکم صادر کر دیا ہے
خبر کا کوڈ : 1175553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش