نیتن یاہو کے بارے میں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل کریںگے، بیلجیم
29 Nov 2024 12:49
بلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر وہ شخص ہمارے ملک میں آتا ہے تو اس کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ بلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم پر عمل کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق مطابق بلجیئم کے وزیر اعظم الیکزنڈر ڈی کرو نے کہا ہے کہ بلیجیئم اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ بلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر وہ شخص ہمارے ملک میں آتا ہے تو اس کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بلجیئم کی نگاہ میں یہ بات بہت اہم ہے کہ بڑے جرائم پر سزا دی جائے۔ بلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ عدل و انصاف کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر گزشتہ جمعرات کو صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کی گرفتاری کا حکم صادر کر دیا ہے
خبر کا کوڈ: 1175553