QR CodeQR Code

حلب اور ادلب میں 4 سو سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، روس

29 Nov 2024 12:24

المیادین کے مطابق دہشت گردوں کی چار بڑی جارحانہ کارروائیاں، جن کا آغاز "اندان" (حلب سے 12 کلومیٹر شمال مغرب میں) قصبے سے ہونا تھا، شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شامی فوج نے صوبہ حلب میں دہشت گردوں کی بڑے پیمانے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ شامی فوج نے صوبہ حلب میں دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ تاہم فوج اور دہشتگردوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔المیادین کے مطابق دہشت گردوں کی چار بڑی جارحانہ کارروائیاں، جن کا آغاز "اندان" (حلب سے 12 کلومیٹر شمال مغرب میں) قصبے سے ہونا تھا، شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہو گیا۔

 
اسی دوران شام میں روسی مصالحتی مرکز کے نائب سربراہ اولیگ ایگناسیوک نے اعلان کیا کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کے تعاون سے حلب اور ادلب کے صوبوں میں کم از کم 400 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ایگناسیوک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 27 انومبر کی شام 7:50 سے النصرہ فرنٹ دہشت گرد گروپ سے وابستہ مسلح گروپوں نے حلب اور ادلب صوبوں میں شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شامی فوج نے روس کے تعاون سے 4 سو سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1175545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175545/حلب-اور-ادلب-میں-4-سو-سے-زائد-دہشتگردوں-کو-ہلاک-کر-دیا-گیا-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com