اسلام ٹائمز۔ چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جون سے کرپشن الزامات پر تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ اسی کیس میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے رُکن ایڈمرل میاؤ ہوا کو برطرف کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی فوج میں یہ گرفتاریاں، برطرفیاں اور تفتیش راکٹ فورس میں ہونے والی ہوشربا کرپشن کے الزامات پر کی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دو امریکی عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین کے وزیرِ دفاع کرپشن الزامات پر تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔
چین کی وزارت دفاع نے اس کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے لیکن یہ بات درست ہے تو ڈونگ جون ایک برس میں کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے تیسرے وزیرِ دفاع ہوں گے۔ گزشتہ ایک برس میں ملٹری فورسز میں کرپشن الزامات پر 20 فوجی اور دفاعی عہدے داروں کو برطرف کیا گیا ہے۔ چین کی وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ملٹری کمیشن کے رُکن ایڈمرل میاؤ ہوا کو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات پر برطرف کیا گیا ہے۔