چینی وزیر دفاع سے کرپشن الزامات پر تفتیش، فوجی افسر برطرف
29 Nov 2024 11:57
چین کی وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ملٹری کمیشن کے رُکن ایڈمرل میاؤ ہوا کو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات پر برطرف کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جون سے کرپشن الزامات پر تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ اسی کیس میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے رُکن ایڈمرل میاؤ ہوا کو برطرف کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی فوج میں یہ گرفتاریاں، برطرفیاں اور تفتیش راکٹ فورس میں ہونے والی ہوشربا کرپشن کے الزامات پر کی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دو امریکی عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین کے وزیرِ دفاع کرپشن الزامات پر تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175535