عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر راضی نہیں ہوئے تھے، شیر افضل مروت
29 Nov 2024 14:35
پی ٹی آئی رہنماء کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابتدائی فیصلہ یہی تھا کہ ڈی چوک ہی جانا ہے، علی امین گنڈاپور تو 26 نمبر چورنگی سے بھی آگے نہیں جانا چاہتے تھے، وہ پریشان تھے، ڈی چوک نہیں جانا چاہتے تھے۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو سنگجانی پر دھرنا دینے کی حکومتی پیش کش سے آگاہ کیا مگر وہ سنگجانی میں دھرنے پر راضی نہیں ہوئے۔ شیر افضل مروت کا ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابتدائی فیصلہ یہی تھا کہ ڈی چوک ہی جانا ہے، علی امین گنڈاپور تو 26 نمبر چورنگی سے بھی آگے نہیں جانا چاہتے تھے، وہ پریشان تھے، ڈی چوک نہیں جانا چاہتے تھے، علی امین گنڈاپور دو بار بشریٰ بی بی کی گاڑی میں بھی گئے، مگر ان کی بشریٰ بی بی سے تکرار کا مجھے علم نہیں۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ قائدین کے کنٹینر کی بجلی کاٹی گئی، ان کے پاس ٹیکنیکل لوگ بھی نہیں تھے جو کنٹینر کو ریپئر کر دیتے، میں نے بھی دیکھا کہ وہاں کسی کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی تھی کہ کارکنوں کو کیا ہدایات دینی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175499