QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا دھرنے میں کوتاہیوں کا جائزہ، گنڈاپور کی پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کی پیشکش

29 Nov 2024 08:54

ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں موجود ارکان نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا اور رائے دی کہ انہیں صوبائی صدارت نہیں چھوڑنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے میں کوتاہیوں سے متعلق جائزہ لیا اور اس دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کی پیش کش کردی۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی میں تبدیلی پر غور کیا گیا اور دھرنے میں کوتاہیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کی پیشکش کردی اور کہا کہ پارٹی فیصلہ کرتی ہے اور پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کو تیار ہوں۔ اجلاس میں موجود ارکان نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا اور رائے دی کہ انہیں صوبائی صدارت نہیں چھوڑنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1175492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175492/پی-ٹی-آئی-کا-دھرنے-میں-کوتاہیوں-جائزہ-گنڈاپور-کی-پارٹی-صوبائی-صدارت-چھوڑنے-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com