QR CodeQR Code

تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق کابینہ اراکین متفق نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

28 Nov 2024 22:03

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ایک رائے ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، آئین میں راستہ ہے، ابھی ایسی صورتحال نہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے، گورنر راج کیلئے سیاسی اور آئینی مسائل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے کابینہ اراکین کی متفقہ رائے نہیں ہے، اس پر مزید سوچ بچار کا فیصلہ کیا گيا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام  میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء نے صحافی مطیع اللّٰہ جان کے خلاف ایف آئی آر کو بھی من گھڑت قرار دیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے تحریک انصاف پر پابندی پر اپنی رائے کا اظہار کیا، کابینہ میں تحریک انصاف پر پابندی پر بات ہوئی، کوئی اتفاق نہیں ہوا۔

 راہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ ایک رائے ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، آئین میں راستہ ہے، ابھی ایسی صورتحال نہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے، گورنر راج کیلئے سیاسی اور آئینی مسائل ہیں۔ رانا ثناء نے کہا کہ مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، یہ پرامن مظاہرے کیلئے نہیں آرہے تھے، یہ لوگ مسلح تھے۔


خبر کا کوڈ: 1175437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175437/تحریک-انصاف-پر-پابندی-سے-متعلق-کابینہ-اراکین-متفق-نہیں-رانا-ثناء-الل-ہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com