جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی
28 Nov 2024 19:33
خیبر پختونخوا وسطی کے امیر نے کہا کہ امیر مقام کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے، منتخب حکومت اور اسمبلی کی موجودگی میں گورنر راج کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر راج کی بازگشت، جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبد الواسع نے میڈیا سے گفتگو کر ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خلاف آئین اقدام ہوگا۔ عبدالواسع نے کہا کہ اسمبلیوں کی موجودگی میں گورنر راج لگانے کی باتیں وفاقی حکومت کی بدنیتی ہے، جماعت اسلامی گورنر راج کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر نے کہا کہ امیر مقام کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے، منتخب حکومت اور اسمبلی کی موجودگی میں گورنر راج کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175420