QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر مغوی بچے کی بازیابی کیلئے جاری دھرنا موخر

28 Nov 2024 19:43

سرفراز بگٹی کی یقین دہانی پر کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے طالب علم کے اہلخانہ نے گزشتہ 14 روز سے جاری احتجاجی دھرنا دس دن کیلئے موخر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی یقین دہانی پر کوئٹہ سے اغواء ہونے والے طالب علم کے اہلخانہ نے احتجاجی دھرنا دس دن کیلئے موخر دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد کوئٹہ میں سرینا چوک زرغون روڈ پر مغوی طالب علم مصور کاکڑ کے بازیابی کیلئے دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے مظاہرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی بازیابی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ جے آئی ٹی بھرپور کوشش کرے گی۔ روزانہ میٹنگ ہوگی اور پیشرفت سے مجھے آگاہ کرے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی یقین دہانی پر دھرنا کمیٹی نے احتجاجی دھرنا 10 دنوں کیلئے موخر کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ اسپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی وزراء اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 14 روز سے مغوی طالب علم کی بازیابی کیلئے دھرنا جاری تھا۔


خبر کا کوڈ: 1175417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175417/کوئٹہ-وزیراعلی-کی-یقین-دہانی-پر-مغوی-بچے-بازیابی-کیلئے-جاری-دھرنا-موخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com