QR Code
9 مئی مقدمات، عدالت نے عدم حاضری پر 11 پی ٹی آئی راہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ کر دیں
28 Nov 2024 19:27
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے راہنماؤں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف فیروز آباد، ٹیپو سلطان، مبینہ ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی راہنماؤں کے خلاف سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم حاضری پر پی ٹی آئی کے 11 راہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ کر دیں، عدالت نے تمام 11 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزموں میں فردوس شمیم نقوی، خرم شیرزمان، راجہ اظہر، عدیل احمد شامل ہیں، عالمگیر خان، فہیم خان، شیخ محبوب جیلانی، محمد طاہر، حنیف خان، رواض خان اور محمد فیضان بھی ملزموں کی فہرست میں شامل ہیں۔
پراسیکیوٹر غلام عباس کے مطابق تمام ملزمان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ملزمان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی گئی تھی، عدالت نے تمام 11 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف فیروز آباد، ٹیپو سلطان، مبینہ ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان پر 9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت متعدد الزامات ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175416
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com