QR CodeQR Code

بانی پی ٹی آئی کے مذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے، امیر مقام

28 Nov 2024 18:50

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پرحملہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ریاستی اداروں پرحملہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کال ’’مس کال یا رانگ کال‘‘ ثابت ہوئی۔ پی ٹی آئی کہتی تھی کہ بانی کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےبغیر واپس نہیں جائیں گے، بشریٰ بی بی ،علی امین گنڈا پور کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات غیرسنجیدہ تھے، 26ویں آئینی ترمیم اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے پاس ہوئی، ڈی چوک جانے سے 26ویں آئینی ترمیم ختم نہیں ہوسکتی، 26ویں آئینی ترمیم اسمبلی سے ختم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کیوجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد میں معمولات کو مفلوج کیا گیا، ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1175399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175399/بانی-پی-ٹی-آئی-کے-مذموم-عزائم-کبھی-پورے-نہیں-ہونے-دینگے-امیر-مقام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com