24 نومبر کے احتجاج میں گرفتار 750 ملزمان کی انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی
28 Nov 2024 18:42
راولپنڈی ڈویژن سے گرفتار 750 سے زائد ملزمان کی پیشی کا عمل مکمل ہوا، ملزمان کو اٹک، چکوال اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں سے لایا گیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے سماعت کی تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 77 ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
اسلام ٹائمز۔ نومبر کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی ہوئی۔ راولپنڈی ڈویژن سے گرفتار 750 سے زائد ملزمان کی پیشی کا عمل مکمل ہوا، ملزمان کو اٹک، چکوال اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں سے لایا گیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 77 ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے 27 ملزمان کو جوڈیشل کر دیا، تھانہ وارث خان کے مقدمہ میں 12 ملزمان کا 2 روز کا ریمانڈ دیا گیا، تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں 4 دن کا ریمانڈ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1175398