خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس
28 Nov 2024 18:31
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی۔
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ضلع کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ: 1175396