لبنانی صدر کے انتخاب کیلئے 9 جنوری کو اجلاس ہو گا
28 Nov 2024 15:47
31 اکتوبر 2022ء سے اب تک یعنی "میشل عون" کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد لبنانی پارلیمنٹ، صدر کے انتخاب کے لئے 10 اجلاس منعقد کر چکی ہے تاہم بدقسمتی سے کسی ایک شخصیت پر اتفاق نہ ہو سکا۔
اسلام ٹائمز۔ آج لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے صدر کے انتخاب کے لئے پارلیمانی اجلاس کی تاریخ طے کر دی۔ نبیه بیری نے اعلان کیا کہ 9 جنوری 2025ء کو پارلیمنٹ کا اجلاس ہو گا جس میں ملک کے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ قبل ازیں انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی ہوتے ساتھ ہی وہ صدر کے انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں گے۔ تا کہ چیلنجز اور مشکلات میں ملک کو چلانے کی اہلیت رکھنے والے شخص کو منتخب کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ 31 اکتوبر 2022ء سے اب تک یعنی "میشل عون" کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد لبنانی پارلیمنٹ، صدر کے انتخاب کے لئے 10 اجلاس منعقد کر چکی ہے تاہم بدقسمتی سے کسی ایک شخصیت پر اتفاق نہ ہو سکا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ لبنان میں پارلیمانی نظام حکومت ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ وہاں پارلیمنٹ کے ذریعے صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس وقت لبنانی پارلیمنٹ میں 128 نمائندے ہیں۔ لبنان کے بنیادی آئین کے آرٹیکل 49 کے مطابق صدر منتخب ہونے والی شخصیت کو پہلے مرحلے میں اعتماد حاصل کرنے کے لئے دو تہائی ووٹ درکار ہوتے ہیں یعنی اسے 86 ووٹ پڑنے چاہئیں۔ دوسرے مرحلے میں 86 نمائندوں میں سے آدھے سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار لبنان کا صدر منتخب ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1175366