QR CodeQR Code

کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 دنوں کیلئے سیز فائر ہوگیا، وزیراعلیٰ کے پی

28 Nov 2024 13:55

علی امین گنڈا پور نے ضلع  کرم کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، علاقے میں پائیدارامن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 دنوں کے لیے سیز فائر ہوگیا۔ علی امین گنڈا پور نے ضلع  کرم کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، علاقے میں پائیدارامن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 دنوں کے لیے سیز فائر ہوگیا ہے،  نقصانات کے ازالے کے لیے تخمینہ لگایا جارہا ہے جب کہ محفوظ نقل و حمل کے لیے سکیورٹی پلان پربھی کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1175349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175349/کرم-میں-مخالف-گروہوں-کے-درمیان-10-دنوں-کیلئے-سیز-فائر-ہوگیا-وزیراعلی-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com