QR CodeQR Code

ہم جانتے تھے کہ جیت مزاحمت ہی کی ہے، کتائب سید الشہداء کا حزب اللہ کے نام پیغام

28 Nov 2024 13:53

عراقی مزاحمتی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کے نام اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ لبنان کی سرحدوں پر آپکی بہادرانہ مزاحمت ملین ہا لوگوں کیلئے متاثر کن ہے!


اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک کتائب سید الشہداء کے سیکرٹری جنرل حاج ابو آلاء الولائی نے آج صبح لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک کے مجاہدین کے نام کھلا پیغام ارسال کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کے نام اپنے پیغام میں ابو آلاء الولائی نے تاکید کی:

شروع سے ہی ہمیں پختہ یقین تھا کہ فتح کا اعلان کرنے سے قبل آپ ہی آخری ضرب لگائیں گے، خدا آپ کو عظیم فتح عطا فرمائے!  اللہ تعالی کو اپنے مخلص بندوں اور جس کو وہ چاہے، نصرت دینے سے کون روکے گا؟  آپ حزب اللہ کے قہرمان، جو سرحدوں پر تعینات ہیں، ملین ہا لوگوں کے لئے متاثر کن ہیں؛ بالخصوص تب جب آپ نے اپنے عزیز سربراہ (سید حسن نصر اللہ) کی شہادت پر اپنے گہرے گھاؤ اور دکھی دلوں کے باوجود، بدلہ لینے کے لئے عزتمندانہ لبلبی کو تھامے رکھا! ایک ایسے وقت میں کہ جب دوسرے کمزور تھے، آپ نے خود کو مضبوط بنایا، جب وہ زوال پذیر تھے، آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور جب وہ کمزور پڑ گئے تو آپ نے قیام کیا۔ آپ نے وہ وہ بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھائے جن کو اٹھانے سے بڑے بڑے کتراتے تھے جبکہ آپ صیہونیوں کے لئے سخت عذاب ہونے کے ساتھ ساتھ مظلوموں کے لئے مضبوط قلعہ اور یار و مددگار ہیں!

سلام ہو شہداء، زخمیوں، حاضرین و غائبین پر اور حسین علیہ السلام کی محبت سے لبریز دلوں پر... اللہ آپ کے پرچم کو کبھی گرنے نہ دے اور نہ ہی آپ کی حجت کو کبھی باطل کرے!!



خبر کا کوڈ: 1175348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175348/ہم-جانتے-تھے-کہ-جیت-مزاحمت-ہی-کی-ہے-کتائب-سید-الشہداء-کا-حزب-اللہ-کے-نام-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com