سوات، تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد
28 Nov 2024 12:28
علامہ محمد عبدالحئی علوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے دین کی حقیقی روح، محبتِ رسول ﷺ، اور قرآن کی عملی رہنمائی کو اپنانے پر زور دیا۔ تحریک کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل کالام اور مدین سوات کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، تاریخی جامع مسجد پرانا پشمال میں منعقدہ درس عرفان القرآن کے پروگرام میں خصوصی شرکت اور خطاب علامہ محمد عبدالحئی علوی (نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا) نے کیا۔ انہوں نے قرآن مجید کی روشنی میں معاشرتی اصلاح، اخلاصِ نیت، اور دین کے بنیادی پیغام پر روشنی ڈالی۔ علامہ شاہ عظمت نے اجتماع کی صدارت کی۔ حاجی زبیب الرحمٰن اور اسحاق کے علاوہ دیگر مقامی ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جامع مسجد مدین باباجی، حجرہ پیر محمد ارسلان میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ محمد عبدالحئی علوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے دین کی حقیقی روح، محبتِ رسول ﷺ، اور قرآن کی عملی رہنمائی کو اپنانے پر زور دیا۔ تحریک کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1175328