پی ٹی آئی پر جلد ہی پابندی لگے گی، فیصل واڈا کا دعویٰ
28 Nov 2024 12:22
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگے گی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بعد جلد ہی پی ٹی آئی کے مخلص لوگوں کی ایک نئی پارٹی "پی ٹی آئی پاکستان" بن جائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ جلد ہی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگے گی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بعد جلد ہی پی ٹی آئی کے مخلص لوگوں کی ایک نئی پارٹی "پی ٹی آئی پاکستان" بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے ایک گدھ نے 9 مئی کروایا اور اُسی نے اقتدار میں گوگی گینگ کے بھی سارے کام کروائے۔
خبر کا کوڈ: 1175327