QR CodeQR Code

نیتن یاہو کو ''فرانسیسی استثنی'' کے باوجود لبنانی جنگ بندی پر فرانس کی نگرانی قبول نہیں، صیہونی حکام

28 Nov 2024 12:02

امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانیکے مسئلے نے لبنان میں جنگ بندی مذاکرات پر بنیادی نوعیت کے اثرات مرتب کئے ہیں!


اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے باخبر صیہونی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے مسئلے نے لبنان میں جنگ بندی کے مذاکرات میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ 

غاصب صہیونی حکام نے وال اسٹریٹ جورنل کو بتایا کہ فرانس کی جانب سے نیتن یاہو کو ''گرفتاری سے استثنی'' دینے کے معاملے نے بھی اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکام کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی میں فرانس کی موجودگی کو قبول نہیں کرتے، کیونکہ فرانس کی جانب سے نیتن یاہو کو ''گرفتاری سے استثنی'' دیئے جانے کی باوجود اسرائیلی وزیراعظم کو پیرس میں ''گرفتاری کا خطرہ'' لاحق ہے

امریکی اخبار نے غاصب صیہونی حکام سے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید نقل کیا کہ نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری نے بھی لبنان میں جنگ بندی کے مذاکرات پر بنیادی اثر ڈالا ہے جیسا کہ بعد ازاں نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو فون کر کے اپنے وارنٹ گرفتاری پر پیرس کے موقف سے مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔ صہیونی ذرائع نے امریکی اخبار کو مزید بتایا کہ میکرون نے نیتن یاہو کو یہ کہا ہے کہ فرانس نے اس کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے حوالے سے تاحال کوئی موقف اختیار نہیں کیا ہے!!


خبر کا کوڈ: 1175323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175323/نیتن-یاہو-کو-فرانسیسی-استثنی-کے-باوجود-لبنانی-جنگ-بندی-پر-فرانس-کی-نگرانی-قبول-نہیں-صیہونی-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com