QR CodeQR Code

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا

28 Nov 2024 11:59

قابل ذکر ہے کہ اسٹاک مارکیٹ 17 ماہ قبل صرف 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر موجود تھی اور صرف 17 ماہ کے عرصے میں مارکیٹ نے 60 ہزار پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر لی، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔ جمعرات کو کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1210 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اسٹاک مارکیٹ 17 ماہ قبل صرف 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر موجود تھی اور صرف 17 ماہ کے عرصے میں مارکیٹ نے 60 ہزار پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1175322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175322/پاکستان-سٹاک-ایکسچینج-نے-ایک-لاکھ-پوائنٹس-کا-سنگ-میل-عبور-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com