گانچھے کے طلبہ وطالبات نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا
28 Nov 2024 11:21
طلباء نے جنگی آلات میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر رینج کی فائرنگ میں بھی حصہ لیا۔کمانڈر 323 بریگیڈ نے طلباء و طالبات کے ساتھ گفتگو کی اور پاکستان کے مستقبل کے لیے طلباء کے کردار پر زور دیا۔
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع گانچھے کے 7 مختلف تعلیمی اداروں کے 400 طلباء و طالبات نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ طلباء و طالبات کو شاندار مشقوں کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ ان مشقوں میں آرٹلری گنز اور فائر پاور کے ڈیموذ بھی شامل تھے۔ طلباء نے جنگی آلات میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر رینج کی فائرنگ میں بھی حصہ لیا۔کمانڈر 323 بریگیڈ نے طلباء و طالبات کے ساتھ گفتگو کی اور پاکستان کے مستقبل کے لیے طلباء کے کردار پر زور دیا۔ طلباء و طالبات اور اساتذہ نے پاک فوج کے پروفیشنل اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس یادگار دن کے لیے پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ: 1175318