QR CodeQR Code

بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، حریت کانفرنس

28 Nov 2024 08:26

سرینگر سے جاری ایک بیان میں ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 77سال کے دوران تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کر کے علاقے کو ایک کھلی جیل اور فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 77سال کے دوران تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور وہ اپنی ظالمانہ پالیسی سے کشمیریوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ساتھ کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مداخلت کر کے تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی منظورشدہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔


خبر کا کوڈ: 1175294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175294/بھارت-نے-جموں-کشمیر-کے-عوام-کو-ان-تمام-بنیادی-حقوق-سے-محروم-کر-رکھا-ہے-حریت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com