QR CodeQR Code

کرم کی تازہ صورتحال پر علی امین گنڈاپور کو سرکاری حکام کی بریفنگ

27 Nov 2024 22:17

بریفنگ میں کہا گیا کہ مسئلے کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے، کرم میں اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو سرکاری حکام نے کرم کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دے دی۔ پشاور میں کرم کی صورتحال پر وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ سرکاری حکام نے علی امین گنڈاپور کو کرم کی تازہ صورتحال پر بریفنگ میں بتایا کہ متحارب فریقین کے درمیان 10 دن کے لیے سیزفائر ہوا ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ مسئلے کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے، کرم میں اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات ہوں گے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ علاقے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے تخمینہ لگایا جائے گا، علاقے میں محفوظ نقل و حمل کے لیے سکیورٹی پلان اور ایس او پیز جاری کیے جا رہے ہیں۔ دوران اجلاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1175249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175249/کرم-کی-تازہ-صورتحال-پر-علی-امین-گنڈاپور-کو-سرکاری-حکام-بریفنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com