QR CodeQR Code

بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

27 Nov 2024 23:19

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق قرارداد بلوچستان اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں کل پیش کی جائے گی۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق قرارداد بلوچستان اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 9 مئی کے بعد ایک مرتبہ پھر وفاق پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بتایا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے آٹھ محرکین میں سے ایک صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کرے گا۔ مذکورہ قرارداد کل صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1175239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175239/بلوچستان-اسمبلی-میں-تحریک-انصاف-پر-پابندی-لگانے-کی-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com