صیہونی فورسز کی غزہ میں نسل کشی جاری، مزید 33 فلسطینی شہید
27 Nov 2024 18:21
صیہونی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول میں پناہ لئے فلسطینیوں پر بھی حملہ کیا، جس میں 13 افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
اسلام ٹائمز۔ لبنان میں جنگ بندی ہوگئی، لیکن غزہ میں صیہونی فورسز کی نسل کشی ابھی بھی جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد شہید ہوگئے، صیہونی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول میں پناہ لئے فلسطینیوں پر بھی حملہ کیا، جس میں 13 افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی نسل کشی میں اب 44 ہزار 249 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 746 زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175213