پی ٹی آئی کے 1600 کارکن گرفتار، احتجاج میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین بھی شامل
27 Nov 2024 20:03
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک راولپنڈی سے 400، اٹک پتھرگڑھ سے 410، چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 کارکن گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے احتجاج میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی شمولیت کے ثبوت سامنے آگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک راولپنڈی سے 400، اٹک پتھرگڑھ سے 410، چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 کارکن گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مارگلہ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پہاڑوں سے فرار کی کوشش میں 800 کارکن گرفتار کرلیے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، پیٹرول بم، غلیلیں، آنسو گیس سے بچاؤ کا سامان اور آنسو گیس کے شیل برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1175207