QR CodeQR Code

مسئلے کی اصل بنیاد ووٹ کی چوری ہے

سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو ملکی حالات کنٹرول سے باہر ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں

27 Nov 2024 19:25

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں۔ ملک میں سنجیدہ حکومتوں کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہے جیل میں رکھنا ہے، آپ کہیں چھڑانا ہے تو نتیجہ انارکی کے سوا کچھ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، مسئلے کی اصل بنیاد ووٹ کی چوری ہے، الیکشن آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کارکن قیادت کیساتھ مخلص ہوتا ہے، کارکنوں کو صحیح لائن دینا لیڈرشپ کی کوالٹی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات زیربحث نہیں لانا چاہتا۔ اسلام آباد میں پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں۔ ملک میں سنجیدہ حکومتوں کا ہونا ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کہے جیل میں رکھنا ہے، آپ کہیں چھڑانا ہے تو نتیجہ انارکی کے سوا کچھ نہیں، کوئی مذاکرات کوئی بات چیت ہو تو راستہ نکل آتا ہے۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہئے، سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو ملکی حالات کنٹرول سے باہر ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1175201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175201/سنجیدگی-کا-مظاہرہ-نہ-کیا-گیا-ملکی-حالات-کنٹرول-سے-باہر-ہوں-گے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com