2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لے کر جاؤں گا، فیصل کریم کنڈی
27 Nov 2024 18:26
پریس کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی کرم کے لیے ساتھ جانے کی دعوت دوں گا، دسمبر کے پہلے ہفتے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا رہا ہوں، امن و امان کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لے کر جاؤں گا۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کرم میں اب تک 100 سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی کرم کے لیے ساتھ جانے کی دعوت دوں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا رہا ہوں، امن و امان کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175183