QR CodeQR Code

جاگیردارانہ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں، خالد مقبول صدیقی

27 Nov 2024 18:14

ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ جن لوگوں نے مذاکرات کے دروازے بند کئے انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ آخری حل مکالمہ ہے، مکالمے کے امکانات ختم نہیں کرنے چاہیئے تھے، آج کے دور میں سوال کرنا انتہائی اہم ہے، پانی کے مسئلے پر تمام صوبوں کی مرضی سے فیصلہ ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جس طرح ملک چلایا جا رہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ جاگیردارانہ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں، آئین و قانون احتجاج کی اجازت دیتا ہے تشدد کی نہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جن لوگوں نے مذاکرات کے دروازے بند کئے انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ آخری حل مکالمہ ہے، مکالمے کے امکانات ختم نہیں کرنے چاہیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سوال کرنا انتہائی اہم ہے، پانی کے مسئلے پر تمام صوبوں کی مرضی سے فیصلہ ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1175180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175180/جاگیردارانہ-جمہوریت-پاکستان-کے-لیے-ٹھیک-نہیں-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com