آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لینے سے انکار
27 Nov 2024 14:27
جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیئے کہ جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں اسے نہیں دیکھ سکتے، جب کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتے
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر آئینی بینچ نے ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی، موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختواہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہگزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بنچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، آئینی بنچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔ جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ "سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں" جسٹس امین الدین بولے کہ جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں اسے نہیں دیکھ سکتے، جب کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ اس کے ساتھ ہی آئینی بینچ نے ازخود نوٹس کی استدعا مسترد کر دی۔
خبر کا کوڈ: 1175145